ممبئی ،6اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دنیا کے جارحانہ بلے بازوں میں شمار ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز کو وراٹ کوہلی کے جارحانہ انداز میں کچھ بھی غلط نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا ہ مجھے وراٹ کا جارحانہ انداز بہت پسند آتا ہے۔ کپتان کے طور پر وہ اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور میں اس میں کچھ بھی غلط نہیں مانتا ہوں۔ ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر رچرڈز کا خیال ہے کہ اگر وراٹ کوہلی اور ان کی ٹیم انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ گھریلو سیشن کا مظاہرہ بیرون ملک بھی جاری رکھتے ہیں تو ہندوستان کاشمار عظیم ٹیموں میں ہو سکتا ہے۔ غور طلب ہے کہ حالیہ گھریلو سیشن میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے خلاف 13 میں سے 10 ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ۔رچرڈز نے یہاں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس طرح کی کامیابی کے بعد کوہلی اور ٹیم کے لئے اگلا سطح بیرون ملک آسٹریلیا اور انگلینڈ کا سامنا ہے، اگر آپ نے یہاں جیسا کارکردگی کی ہے، ویسا ہی وہاں کر سکتے ہو تو ہندوستانی ٹیم عظیم ٹیموں میں شامل ہو جائے گی۔ 121 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اس تجربہ کار کرکٹر نے ہندوستان کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو سب سے مشکل سیریز میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے ٹیم کے استقلال اور کوہلی کی آگے بڑھ چڑھ کر کپتانی کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ گھریلو سیشن بہت اچھا رہا ہے، انہوں نے ناقابل شکست ریکارڈ قائم کیا ہے۔رچرڈز نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف آخری سیریز مشکل مقابلوں میں سے ایک تھی۔